چین،23فروری(ایجنسی) اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے چین رواں سال کے دوران کوئلے کی ایک ہزار سے زائد کانیں بند کر دے گا۔ بیجنگ حکام کے مطابق اس کا تعلق اس شعبے میں
گنجائش سے زیادہ پیداوار پر قابو پانے کی حکومتی پالیسی سے ہے۔ دنیا بھر میں چینی مصنوعات کی مانگ میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ملکی اقتصادیات سست روی کا شکار ہے۔ اسی طرح چین نے اسٹیل اور سیمنٹ کی صنعت میں بھی پیداوار کو کم کرنے کے فیصلے کیا ہے۔